روزانہ کی بنیاد پر ای میل کا حصول

Tuesday, November 19, 2013

دین و دانش رَا غُلام اَرزاں دَہد


دین و دانش رَا غُلام اَرزاں دَہد
تا بدن رَا زندہ دارَد جاں دَہد

دین اور دانش کو غلام سستے داموں میں فروخت کرتے ہیں
اپنے بدن کو زندہ رکھنے کے لیئے اپنی جان بھی دے دیتا ہے

گرچہ بر لب ہائے اُو نامِ خداست
قبلۂِ اُو طاقتِ فرمانرواست

اگرچہ اس کے ہونٹوں پر خدا کا نام ہوتا ہے
لیکن اس کا اصل کعبہ تو اس کے آقاوں اور حکمرانوں کی طاقت ہوتا ہے{ وہ اپنے حکمرانوں
کے سامنے سجدہ ریز ہوتا ہے}

طاقتے نامِش دُروغ با فُروغ
اَز بطونِ او نزایَد جُز دُروغ

{فرمانرواں کی طاقت} ایک ایسی طاقت ہے جو روشن یا ترقی پذیر جھوٹ ہوتا ہے
اس کے بطن سے سوائے جھوٹ کے اور کچھ پیدا نہیں ہوتا

ایں صَنم تا سجدہ اِش کردی خُداست
چوں یَکے اندر قیام آئی فناست

{ تیرے حاکموں کے اقتدار کا یہ بت} اس وقت تک تیرا خدا ہے جب تک تو اسے سجدہ کرتا
رہے گا
اگر ایک دفعہ بھی اس کے مقابلے میں {ثابت قدمی} سے کھڑا ہوجائے تو یہ بت پاش پاش ہوجائے گا

آں خدا نانِ دَہد جانِ دَہد
ایں خدا جانِ بَرَد نانِ دَہد

ایک خدا تو وہ ہے جو ہمیں جو ہمیں رزق اور زندگی عطا کرتا ہے { یہ وہ خدا ہے جو وجودِ مطلق ہے}
اور یہ خدا {حاکموں کی طاقت کا خدا} روٹی کے بدلے زندگی لے جاتا ہے

" زبورِ عجم" علامہ محمد اقبال رح

اس پوسٹ کو شیئر کریں!
SHARE IT →

0 comments:

Post a Comment

 
ترجمہ کردہ : محمد بلال اعظم