روزانہ کی بنیاد پر ای میل کا حصول

Tuesday, November 19, 2013

علمِ حق غیر اَز شریعت ہَیچ نیست


علمِ حق غیر اَز شریعت ہَیچ نیست
اصلِ سنّت جُز مُحبت ہَیچ نیست

علمِ حق شریعت کے سوا کچھ نہیں،شریعت وہی ہے جو اللہ تعالٰی کے حکم سے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے انسانوں تک پہنچائی

اور تجھے معلوم ہے کہ سنت کی اصلیت کیا ہے؟ محض اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم
کے حکم و عمل سے محبت{ جوشخص اللہ تعالٰی کی مقرر کی ہوئی شریعت اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے لیئے جذب و کشش اپنے اندر نہیں رکھتا، اس کی زبان سے محبت کا
دعویٰ جھوٹا سمجھا جائے گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کا درجہ اتنا بلند ہے
کہ اللہ تعالٰی نے قرآن مجید میں فرمایا" رسول کی پیروی خدا کی محبت کا وسیلہ ہے"

فرد رَا شرع اَست مرقاتِ یقیں
پُختہ تَر از وے مقاماتِ یقیں

فرد کے لیئے شریعت ایک ایسا زینہ{ سیڑھی} ہے جو اسے یقین کی بلندی پر پہنچا دے

شریعت ہی کے پیروی سے یقین کے مقامات پختہ اور مستحکم ہوتے ہیں

"رموزِ بیخودی" علامہ محمد اقبال رح

اس پوسٹ کو شیئر کریں!
SHARE IT →

0 comments:

Post a Comment

 
ترجمہ کردہ : محمد بلال اعظم